• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 978 پوائنٹس کا اضافہ

جنگ نیوز
فوٹو: فائل

چار دن میں تین ہزار پوائنٹس کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کے دو روز میں تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی واپسی ہوئی ہے۔

آج 100 انڈیکس 978 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 766 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 51 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 839 رہی۔

حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21  ارب 95 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 164 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 957 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین