• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس میں شہباز گل پر جوتے، سیاہی پھینکنے کا تذکرہ

وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل پر جوتے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء شفقت محمود، شبلی فراز اور فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور شہباز گل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تشدد کرنے کی روایت ماضی میں بھی قائم رکھی ہوئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ معاملات ن لیگ کی مرضی کے مطابق ہوں تو ٹھیک ورنہ حملہ کرتے ہیں، ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی انہوں نے حملہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ جب لے رہے تھے تو ان کے لیڈر آئے تاکہ جھگڑا ہو، یہ چاہتے تھے کہ لڑائی ہو اور تماشا لگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چلتا رہا تو سیاست تشدد کی نذر ہوجائے گی، ن لیگ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ سیاست کو کس طرف لےکر جارہی ہے۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر مایوسی ہے جو نظر آرہی ہے، تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن لیا۔

تازہ ترین