• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سے متعلق حکومتی مطالبہ عجیب ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی ) سے متعلق حکومتی مطالبے کو عجیب قرار دیدیا۔

وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایسے عجیب مطالبات پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن پر پریس ریلیز میں پنجاب حکومت اور افسران کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، نیب کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے۔


پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جو بھی ادارے آئین اور قانون کے مطابق کھڑے ہوں یہ حکومت ان کو بلیک میل کرنا شروع کردیتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم نہیں کرسکے، ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے مخالفین پر الزام لگاتے جاؤ، حکومت کے مطالبے کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین