اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے،سوموار کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی درخواست میں لاپتہ افراد کا معاملہ کمیشن کے بجائے سپریم کورٹ میں چلانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن جبری گمشدگیوں کو روکنے میں ناکام ہوگیاہے۔