• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کچھ باتیں ایسی بھی ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں اور ہماری دل آزاری کا سبب بنیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ جس جماعت پر بھی پی ڈی ایم کی ناکامی کا ملبا آیا وہ اسے اٹھا نہیں سکے گی۔ پیپلز پارٹی کو آپشن دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی سے فی الحال استعفا نہ دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اب پیپلزپارٹی کو کرنا ہے۔

تازہ ترین