• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 726 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 724 پر بند ہواہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 974 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 615 جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 641 رہی۔

شیئر بازار میں آج 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 949 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین