کراچی (جنگ نیوز) کورونا اور عوام کی غیر سنجیدگی دونوں انتہا پر ہیں، لگتا ہے عوام حکومت کو لاک ڈاؤن کی طرف خود دھکیل رہے ہیں۔ اِس اہم موضوع پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف کیا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکھٹے چل پائیں گے؟۔ لگتا تو یہ بڑا مشکل ہے لیکن بلاول کو چاہیئے وہ خود ہی سب کو بتادیں۔ اِدھر کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، عوام کی دلچسپی بھی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے، انتظامیہ کو ویکسین کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ اگر موسیقی کی بات کریں تو وارث بیگ کے بیٹے عمار بھی خود کو منوانے کیلئے تیار ہیں۔ یہ تمام موضوعات بھی مارننگ شو کی زینت ہوں گے۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔