• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شخصیات عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

پاکستان کی معروف شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ہم وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’اللہ تعالٰی عمران خان کو جلد صحت و تندرستی عطا کرے۔‘

 عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے بھی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے ٹوئٹر پر دعائیہ پیغام جاری کیا۔

معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہماری تمام دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔‘

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ہماری دُعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین