• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سلیم صافی (13مارچ2021) حکومتی بے حسی

صافی صاحب آپ نے درست حقائق پیش کیے مگر ساتھ ہی قوم کا رویہ بھی دیکھیں۔اس قوم نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ جس کام سے منع کرو ہم وہی کریں گے۔ قوم کی بے حسی نے حکمرانوں کو مزید بے حس بنا دیا ہے۔ (عامر(

انصار عباسی (15مارچ 2021) تعلیمی اداروں کا بگڑتا ماحول

ہمارے تعلیمی ادارےہمارے معاشرے میں مغربی ثقافت کو اپنانے اور اخلاقی زوال کے اس نئے رجحان کو اجاگر کررہےہیں۔ لیکن اس نازک مغربی ثقافت کو اپنانے کا نتیجہ تباہ کن ہوگا اور کبھی شفا بخش نہیں ہوگا۔(ڈاکٹر منیب،یو کے)

یاسر پیرزادہ (14مارچ 2021)صحرا میں ایک رات

جناب کیا شاندار کالم لکھا ہے۔ آج کل ایسا ماحول ہے کہ ہر کوئی سکون کی تلاش میں ہے۔ سنسان، خاموش اور چاندنی رات میں صبح کے اجالے تک بھٹک کر انگنت نشانیوں کے ساتھ سکون تلاش کرنے میں بھی اپنا ہی مزہ ہے۔ (مشتاق احمد،رائیونڈ)

بلال الرشید (17مارچ2021) انسان کے اندر کی نشانیاں

بلال صاحب آپ نے پورے معاشرے کی عکاسی کی ہے۔آج کا انسان اپنے اندر کی نشانیاںپہچاننے سے بالکل قاصر ہے۔اس میں قصور سراسر ہمارا ہے ۔ہم اپنی پہچان سے اس قدر دور ہو گئے کہ بحیثیت قوم بھی پیچھے رہ گئے۔(رفاقت علی)

محمود شام ( 18مارچ 2021) عمران خان ! آزمائش اب اور کٹھن ہوگئی

میں آپ سے متفق ہوں، عوام شدید مایوس اور اضطرابی کیفیت کا شکار ہیں۔انہیں حزب اختلاف کےاستعفوں اور سینٹ چیئرمین سےکوئی سروکار نہی۔انہیں مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا چاہئے اور اچھی تعلیم چاہئے۔(ابوبکر ھنگورو،کراچی)

منصور آفاق (19مارچ 2021) نیا پاکستان منزلیں آسان

جناب آپ کا کالم پڑھ کے دل کو اطمینان ہوا۔ اللہ کرے پاکستان کی کامیابی کی منزلیں ہمیشہ آسان ہی رہیں۔ پاکستانی حکمران بھی فلاح عامہ کے کام بخوبی سر انجام دیتے رہیں اور بہترین جمہوری سیاست کی مثال قائم کریں۔ (حفیظ بلوچ)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان (15مارچ 2021) سینیٹ کا الیکشن

ڈاکٹر صاحب آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ بہت دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے ساتھ مذاق چل رہا ہے،اللہ معاف کرے۔ تعلیمی ادارے توعلم کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں، یہ مجھے سراسر قیامت لگ رہی ہے۔ (غلام علی انگاریہ)

تازہ ترین