کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزاد پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شر کت کے لئے پو لینڈروانہ ہوگئیں، ٹورنامنٹ اولمپکس کوالیفکیشن کا حصہ ہے، ایونٹ سے ماحور شہزاد اپنی رینکنگ بہتر بنا سکتی ہیں،روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی میری خواہش ہے کوشش ہوگی کے اچھا نتیجہ حاصل کرسکوں۔ایونٹ پولینڈ میں 25 سے 28 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے ماہور شہزاد بغیر کوچ کے اکیلے گئی ہیں۔