• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر شفقت محمود نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو ہٹائے جانے سے متعلق وضاحت کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شیریں مزاری اور شفقت محمود کی موجودگی میں پٹرولیم بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ندیم بابر کا استعفیٰ طلب کیے جانے کا اعلان کیا۔

اسد عمر کی گفتگو کے بعد شفقت محمود ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو ہٹائے جانے سے متعلق وضاحت دی۔


انہوں نے کہا کہ پٹرولیم بحران پر ان لوگوں کو اس لیے ہٹایا گیا کہ کسی کو بھی انکوائری سے متعلق ابہام نہ رہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کیوں کہ عہدے سے ہٹادیے گئے اس لیے اب یہ لوگ انکوائری پر اثرانداز نہیں ہوسکیں گے۔

تازہ ترین