• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شیخ کیخلاف ڈینیئل پرل قتل کی سازش کا الزام ثابت نہیں ہوسکا،سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے امریکی باشندے ڈینیئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کیخلاف دائر کی گئی حکومت سندھ کی اپیلوں کا 95 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، تفصیلی فیصلے میں قرار دیاگیا ہے کہ ملزم احمد عمر شیخ کیخلاف اغواء اور قتل کی سازش کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے جبکہ استغاثہ ڈینیئل پرل کا قتل بھی شواہد کیساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 28 جنوری کو کیس کا مختصر فیصلہ جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین