• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایسٹ پولیس کا ٹیکنالوجی کی مدد سے کیسز حل کرنے کا منفرد ریکارڈ

کراچی کے ضلع شرقی کی پولیس نے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن میں شہر کے دیگر اضلاع کی نسبت بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایس ایس پی کراچی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی ایسٹ کی پولیس نے 52 وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ساجد سدوزئی کے مطابق 27 مارچ 2019ء سے 21 جون 2020 تک کراچی شرقی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے 52 وارداتوں کے کیسز سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حل کیے۔

پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث 64 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق گلشن ڈویژن پولیس نے 29 وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 34 ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے 15 وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 18 ملزمان گرفتار کئے۔

سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس نے 8 وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 12 ملزمان کی گرفتاریاں کیں۔

تازہ ترین