پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے کو اپوزیشن کی کامیابی قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے عبدالحفیظ شیخ کا سینیٹ الیکشن جیتنا ضرور ی تھا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے مقابل وزیر خزانہ کی شکست نے اُن کے لیے عہدے پر رہنا ناممکن بنادیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ناکام پالیسیوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔