عالمی ادارہ صحت کے 23 ممالک نے انسداد وبائی امراض کیلئے معاہدے کی تجویز پیش کردی۔
23 ممالک کے سربراہان کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق انٹرنیشنل ٹریٹی کورونا جیسے امراض سے نمٹنےکیلئے مددگار ہوگی، اس طرح کی ٹریٹی ویکسین، ادویات، وبائی امراض کی تشخیص کیلئے مساوی رسائی کو یقینی بنائے گی۔
اراکین ممالک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکومت ،کثیرالجہتی ادارہ وبائی امراض، ہیلتھ ایمرجنسی کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری، ردعمل کیلئے ایک نئے بین الااقوامی ٹریٹی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔