• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی آخری اننگز چل رہی، ان کا جانا ٹھہر گیا ہے، احسن اقبال

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ،پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں،ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہاتھا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پیپلزپارٹی نے سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے ، حکومت مسلم لیگ (ن)کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات میں سیاسی انتقام کو جاری رکھے ہوئے ہے جو افسوس کی بات ہے ،حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے ،موجودہ حکمرانوں کے پاس ”میں“کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پاکستان کو آج کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیں کر سکتا ، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ممکن ہے،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب شخص بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں ،لوگوں کےلئے اشیائے خوردونوش ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں ،شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کہاں ہیں، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ؟

تازہ ترین