اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر دائر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بینچ 5 اپریل کو اپیلوں کی سماعت کرےگا،مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر د یئے گئے ہیں۔گزشتہ سماعت پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔