• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سٹریٹ کرائم میں لٹتے رہے، جڑواں شہروں سے 9 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد جہانگیر بادشاہ نے بتایاکہ 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے لیپ ٹاپ ، موبائل ، 2ہزار روپے اور سکینرچھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد الیاس نے بتایا کہ 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سےموبائل اور5ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ مورگاہ کو محمد ریاض نے بتایاکہ 3مسلح افراد نے مجھےگاڑی میں اپنے ہمراہ بٹھا لیا اورگن پوائنٹ پر 25ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ جاتلی کو مجاہد اسلام نے بتایاکہ جھونگل اور بھندوٹ کے درمیان ایک ویران جگہ 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمجھ سے 45ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ کلرسیداں کو ارشد محمود نے بتایا موٹر سائیکل پر بیوی اور بیٹی کی دوائی لیکر دوبیرن کلاں سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ 3 لڑکے موٹرسائیکل پر آئے، 2 کے پاس پسٹل تھے جوگن پوائنٹ پرمیرا موٹر سائیکل، 27 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرارہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو شیخ محمد سرور نے بتایا کہ گھر کے باہر موبائل پر بات کر رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد ابوبکر نے بتایا کہ دوران سفرمیری جیب سے موبائل اور 5ہزار روپے کسی نے چوری کرلئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو سردار محمد گلزار نے بتایا کہ چور ٹیوب ویل کا کنڈا توڑ کر موٹر کی تار مالیتی ایک لاکھ روپے کاٹ کر لے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو محمد یاسر نے بتایا کہ چورمیرا موبائل لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو انعام الدین قریشی نے بتایاکہ فیملی سمیت گھر واپس آیاتو پتہ چلا تالے میں ایلفی ڈالی گئی ہے ۔ سکیورٹی گارڈ افتخار غائب تھا ،لاک توڑ کر دیکھا تو کمرے سے 2لاکھ69ہزارروپےاور ڈیڑھ تولے سوناغائب تھا جو افتخار لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو زین اللہ خان نے بتایاکہ میری دکان سے موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد زکریا نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو نعمان رئیس نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کو ہ ثاقب امین نے بتایا کہ صدرسٹیشن موڑ پر2 موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو محمدسلیم نے بتایاکہ چورمیری گاڑی سے موبائل اور7200روپے چوری کرکے لے گیا۔تھانہ کینٹ کو شکیل احمد نے ببتایا کہ میں صدر حیدر روڈ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر لے گیا ۔تھانہ کینٹ کو افتخار احمد نے بتایاکہ آدم جی روڈ پر میری گاڑی سے گارمنٹس کاسامان مالیتی 97ہزارروپےچوری ہو گیا ۔تھانہ کینٹ کو محمد علی نے بتایا کہ میرا موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ کینٹ کو عرفان حیدر نے بتایاکہ چھوٹابازار میں میرا موبائل چوری ہو گیا۔تھانہ کینٹ کو فضل حق نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص دھوکہ دہی سے میرا موبائل لے کر فرار ہو گیا ۔تھانہ آراے بازارکو جنیداحمد نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار میراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو چمن افتخار نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوارمجھ سے میرابیگ مالیتی 10ہزارروپے چھین کرلے گیاجس میں 10ہزارروپے ،اے ٹی ایم وکریڈٹ کارڈزاوردیگر کاغذات تھے۔تھانہ ٹیکسلاکو نوشین پرویز نے بتایا کہ دوران سفر ہائی ایس میں نامعلوم شخص نے میرے پرس سے 5 تولے طلائی زیورات چوری کرلئے۔تھانہ صدرواہ کو ثقلین رزاق نے بتایاکہ کسی نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ ویمن کو نادیہ عمران نے بتایاکہ چور میرے گھر سے 7تولہ طلائی زیورات ، دو قیمتی موبائل ، ان سلے کپڑے، استری اور دیگر سامان مالیتی55ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔ دریں اثناء تھانہ انڈسٹر یل ایریا کے علا قے آئی نائن فور میں تین نامعلوم افراد گوہر رحمان کی دکان میں گھس کر 10 ہزار روپےچھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین میں راشدسے نامعلوم افراد نے 20 لاکھ 51 ہزار روپےچھین لیے ۔ تھانہ کورال کے علا قے غوری ٹائون میں سردار کامران کے سٹور سےچار مسلح افراد کاپر پائپ مالیت 7 لاکھ 50 ہزار روپے چھین لے گئے ،اسی تھانے کے علا قے ایکسرپس ہائی وے پر محمد سفیر سے نامعلوم افراد نے دو موبائل چھین لئے ۔تھانہ سیکر ٹریٹ کے علا قے بری امام میں منظوری احمد کے گھر سے بکرا مالیت 40 ہزار روپے چوری ہو گیا۔تھانہ کورال کے علا قے ہرن میرا میں طلحہ منیر کے گھر سے 8 گائیں اور 2 بچھڑ ے مالیت 20 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ کوہسار پولیس نے ذوالفقار کی رپورٹ پر سمیع الدین کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،ملزم نے دھوکہ دہی سے قیمتی پتھروں کے بدلے 31 لاکھ روپے اینٹھ لئے۔ مختلف واقعات میں بھاری مالیت کے متعدد چیک بھی ڈس آنرہوگئے۔
تازہ ترین