• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب فارم، انوشکا اور ویرات ’بابا‘ کا آشیرواد لینے پہنچ گئے

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی بھارت کے مشہور مذہبی گرو کے پاس پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ حال ہی میں اتر پردیش میں معروف پجاری پرمانند مہاراج سے ملنے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ پرمانند مہاراج کا آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ پچھلی بار جب ہم آئے تھے تو من میں کچھ سوال تھے، مجھے لگا کہ پوچھوں گی لیکن جو بھی بیٹھا تھا وہاں پر ان سب نے کچھ نہ کچھ ویسا ہی سوال کر لیا تھا۔

انوشکا شرما نے پرمانند مہاراج سے کہا کہ آپ بس مجھے آشیرواد دے دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہندو مذہب سے بہت قریب ہیں، دونوں کو اکثر مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی دورۂ آسٹریلیا کے دوران ویرات کوہلی بیٹنگ میں کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے تھے۔

5 میچز کی اس ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں سنچری کے باوجود ویرات کوہلی 9 اننگز میں صرف 190 رنز بنا سکے تھے۔

Entertainment سے مزید