• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

صبا قمر کی جانب سے اپنے مداحوں و فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری اور پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بنا پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔‘


صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا  کہ ’انہیں امید ہے کہ اُن کے مداح اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسے کہ آج تک آپ سب  میرے فیصلوں کو  سپورٹ کرتے آئے ہیں اور اُن کے خیال میں اُنہیں کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔‘

صبا قمر کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ ’وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔‘

واضح رہے کہ  اداکارہ صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی خبروں کی تصدیق کے بعد اُن کی ایک  مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے صبا قمر  کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے‘ 

جس پر  عظیم خان کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کے  رد عمل میں ایک ویدیو بیان جاری کیا گیا تھا۔

عظیم خان نے اپنی ویڈیو میں الزامات لگانے والوں کو  برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے انٹر نیٹ پر تماشا نہ لگائیں، اگر یہ الزامات سچ ہیں تو میرے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔

عظیم خان کے اس ویڈیو پیغام پر صبا قمر کی جانب سے اُن پر بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’مجھے تُم پر بھروسہ ہے۔‘

تازہ ترین