• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر عظیم خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ و سپر ماڈل صبا قمر نے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنا دی ہے جبکہ اس سے متعلق صبا قمر سمیت اُن کے ہونے والے شوہر، بلاگر اور سوشل میڈیا انفلوئینسر عظیم خان کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

صبا قمر کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد اُن کے مداح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

پاکستانی انٹرنیٹ اور شوبز انڈسٹری پر نئی جوڑی بن کر اُبھرنے والی صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نئی معنی خیز پوسٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جنہیں مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ بھی دی جا رہی ہے۔

صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی  گئی ہے جبکہ عظیم خان کی جانب سے آسٹرالیا سے جَلد پاکستان آنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

کچھ گھنٹے قبل صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’انہوں نے سب کچھ اللّٰہ کے سپرد کر دیا ہے، ہم سب صرف دعا کر سکتے ہیں،‘ جبکہ دوسری جانب عظیم خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’اس وقت ہمیں صرف آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، بہتری کی امید کرنی چاہیے۔‘


اس سے قبل صبا قمر کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’تمہارا پیار مجھے خوشی دیتا ہے،‘ جبکہ عظیم خان کی جانب سے بھی کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’میرا دل وہی چاہتا ہے جو میں چاہتا ہوں اور تم سے میرے دل کو خوشی ملتی ہے۔‘


واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں شادی سے متعلق کہا تھا کہ ’وہ شادی اپنے لیے کرنا چاہتی ہیں، لوگوں کو دکھانے کے لیے نہیں۔‘

 صبا قمر کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ’شادی کرو کاروبار نہیں‘ کا  ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین