• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بی امیتابھ بچن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔بھارتی فلم نگری کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاگ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ ابھیشیک بچن کے سوا ان کے اہلخانہ نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں 78 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے یکم اپریل کی صبح کو کورونا ویکسین لگوائی۔امیتابھ بچن نے ٹمبلر پر اپنے آفیشل بلاگ ʼبچن بول پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگوانے سے ایک روز قبل ان کے اہلخانہ اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا تھا اور اس کے نتائج یکم اپریل کو آئے تھے۔بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ سب کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے تھے لیکن ابھیشیک بچن کے سوا سب نے ویکسین لگوالی کیونکہ وہ شوٹنگ پر تھے اور چند روز میں واپسی کے بعد ویکسینیشن کروائیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ویکسینیشن سے متعلق وہ ایک تفصیلی خصوصی بلاگ بھی لگائیں گے۔امیتابھ بچن نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے تجربے کو تاریخی قرار دیا۔خیال رہے کہ امتیابھ بچن نے فروری اور مارچ میں اپنی آنکھوں کی سرجری کروائی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کی 9 سالہ پوتی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔امتابھ بچن ان دنوں مسٹری تھرلر فلم ʼچہرے کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کی فلم 9 اپریل کو تھیٹرز میں ریلیز ہونی تھی لیکن اب غیرمعینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ان کی آنے والی فلموں میں ایان مکھرجی کی ʼبرہماستراشامل ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی ہیں۔

دل لگی سے مزید