• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن،مشتبہ شخص نے گاڑی چڑھا دی،پولیس افسر ہلاک، اہلکار زخمی

کراچی(جنگ نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مشتبہ شخص نے کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،گاڑی میں سوار شخص نے کیپٹل ہل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرائی اور حملہ آور ہاتھ میں چاقو لے کر گاڑی سے اترا تو پولیس نے اُس پر گولی چلائی،پولیس نےحملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں سیکورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک اسپتال میں دم توڑگیا، سیکورٹی اہلکاروں نے کیپٹل ہل اور قریبی علاقوں کو بند کردیا ہے جبکہ سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہےاور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

تازہ ترین