• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار: فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے، آج ہونے والے مظاہرے میں فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے اب تک ہلاک مظاہرین کی تعداد 550 ہوگئی ہے جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔ 

میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے باوجود عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں فوجی کریک ڈاؤن سے 5 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر نان اسٹاپ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تازہ ترین