وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ڈسکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنائیں گے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کوئی بھی رکن قومی اسمبلی مجھ سے ناراض نہیں ہے، ناقدین بشمول اتحادی پہلے اپنے معاملات درست کریں پھر تنقید فرمائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ناقدین کی تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں، ڈسکہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اگر اورنج لائن اور میٹرو بس کے منصوبے پر 30 ارب نا دینے پڑتے تو صوبے کے تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کروا دیتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 10 غریب ترین اضلاع میں بچوں کے اسکولوں میں کھانے کی فراہمی پر بھی غور کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے این سی او سی سے جو ہدایات ملیں گی اس پر عمل ہو گا۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ملک میں لاکھوں ایسی بیٹیاں ہیں جنہیں مریم نواز کے والد نے زخم دیئے ہیں۔
اُن کاکہنا تھا کہ قانون نا تو بیٹی دیکھتا ہے نا ماں، وہ صرف اپنی حاکمیت پر یقین رکھتا ہے۔