• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے سینئر وکیل سید علی انور شاہ انتقال کرگئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے سینئر وکیل سید علی انور شاہ انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ نظامانی محلہ ماتلی میں ادا کی گئی جس کے بعد ماتلی میں ہی تدفین عمل آئی۔ حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عشرت علی لاہور و دیگر عہدیدارو ں نے سینئر وکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ہائی کورٹ بار کی منیجنگ کمیٹی نے مرحوم وکیل سید علی انور شاہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین