گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کو پاکستان کے دوست ملک تُرکی جانا مہنگا پڑگیا۔
اداکارہ سارہ خان اور گلوکارہ فلک شبیر ان دنوں چھٹیاں گُزارنے کے لیے تُرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں جہاں وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگے سخت کرفیو میں پھنس گئے۔
اس ضمن میں سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی گئی جن میں اداکارہ کو یہ شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ استنبول میں خود اپنے کپڑے استری کررہی ہیں۔
دوسری جانب ویڈیو میں فلک شبیر تُرکی آنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہاں آنے والے افراد سُن لیں کہ استنبول میں بھی کرفیو لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو یہاں کوئی دُکان اور ریستوران کھلا ہوا نہیں ملے گا۔
فلک شبیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتے اور اتوار کے دن تو استنبول مکمل طور پر بند ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔