• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باوجود پمز میں عملے کی کمی

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں عملے کی کمی ہوگئی، جس کے باعث اسپتال میں کورونا آئی سی یو تک میں عملہ دستیاب نہیں ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا مریضوں کا رش بڑھنے کے باوجود تجربہ کار عملے اور  نرسز کی کمی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کورونا آئی سی یو میں صرف 2 ڈاکٹر اور 4 نرسز  دستیاب ہیں۔

دوسری جانب حکام پمز کو عملے کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز نے درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا کہ پمز کے کورونا آئی سی یو میں ایک وقت میں کم از کم 10 نرس لازم ہیں۔

ڈاکٹرز نے عملے کی فراہمی کے لیے 4 جنوری اور 24 مارچ کو درخواستیں بھیجیں۔ 

ادھر پمز حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 170 کے قریب کورونا مریض زیرِعلاج  ہیں جبکہ 10 آئی سی یو میں ہیں۔

تازہ ترین