• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کو ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن روکنے پر تشویش


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر موبائل ویکسینیشن کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ تمام عمر کے لوگوں کی فوری ویکسین ان کا شناختی کارڈ دیکھ کر کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ معذور، بیمار اور معمر افراد کی گھروں پر ویکسین کی سہولت مہیا کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن بند کردی ہے، ترجیح بنیادوں پر ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین کی جائے۔

تازہ ترین