• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ڈیلیٹ کی گئی تصویر کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کی تھی؟

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر کے ڈیلیٹ کردی۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر ہے۔

رندھیر کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو تصاویر کو ملا کر شیئر کیا۔ اس کولاج میں ایک تصویر کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تھی اور دوسری تصویر میں نظر آنے والا بچہ بھی تیمور جیسا نظر آیا تھا۔

تصویر دیکھنے کے بعد مداحوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ دوسرا بچہ کرینہ کپور کا چھوٹا بیٹا ہے۔ تاہم رندھیر کپور نے اس تصویر کو کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔

رندھیر کپور نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کرینہ کا چھوٹا بیٹا بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور کی طرح لگتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں رواں سال فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ اگرچہ خواتین کے عالمی دن پر کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، لیکن انہوں نے اس تصویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 20 دسمبر 2016 کو اپنے پہلے بیٹے تیمور کو جنم دیا تھا۔ 

تازہ ترین