• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کر لی

پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کی گئی ہے۔

عفت عمر کی جانب سے گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسن لگوائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر اُن کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے ویڈیو اور تصویریں خوب وائرل ہوئیں جس پر اُن کے مداحوں و فالوورز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کی گئی تھی۔

40 سالہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر خود پر ہونے والی تنقید کے نتیجے میں اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک ٹوئٹ کے ذریعے معذرت کی ہے۔

عفت عمر کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’وہ کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کرتی ہیں اور وہ اس پر شرمندہ بھی ہیں، وہ اپنی دل کی گہرائیوں سے معذرت خواں ہیں، وہ اس کا ازالہ کریں گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آواخر میں عفت عمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہی تھیں۔

انٹرنیٹ صافین کی جانب سے اس ویڈیو اور تصویر پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عفت عمر نہ ہی پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی 60 سالہ بزرگ، وہ مفت میں ویکسین لگوا کر مستحق عوام کا حق مار رہی ہیں۔

تازہ ترین