• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاوری گرل‘ دنا نیر مبین نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گئی ہے۔

انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر مبین اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ رات دنا نیر مبین نے اپنی ایک اور و یڈیو انسٹا گرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ نہایت مدھم اور خوبصورت آوازمیں گانا گا رہی ہیں۔

دنا نیر مبین کے ہاتھ میں ایک گٹار بھی دیکھا جا سکتا ہے جس پر وہ خود ہی دھنیں چھیڑتے ہوئے بہترین انداز میں ساتھ گانا بھی گا رہی ہیں ۔


دنا نیر مبین کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’وہ گانے کے غلط بول اور غلط ساز بجانے کو بہت یاد کر رہی تھیں، انہوں نے یہ ساز بجانا کچھ ہی گھنٹوں میں سیکھا ہے اور اچھا گانے کی کوشش کر رہی ہیں، کسی بھی غلطی کے لیے معذرت۔‘

دنا نیر مبین کی اس ویڈیو پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں اُن سب کا کہنا ہے کہ ’دنا نیر کا گانا اور آواز دونوں ہی اُن جیسی خوبصورت ہے۔‘

واضح رہے کہ اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

تازہ ترین