• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا معاملہ، وفاق نے سندھ کے خط کا جواب دیدیا

وفاق نے کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کے معاملے پر سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا۔

کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو لکھے گئے جوابی خط کی تصدیق کردی ہے۔


نوشین حامد نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سندھ کی وزیر صحت کو 5 اپریل کو جوابی خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اسپتالوں کا معاملہ دیکھیں گے اور ساتھ ہی کہا کہ معاملے کو مل کر حل کریں گے۔

نوشین حامد نے کہا کہ سندھ 3 اسپتالوں پر خر چ کیے گئے 100 ارب روپے واپس مانگ رہا ہے۔

تازہ ترین