• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی، مارک باؤچر

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

سنچورین میں جنوبی افریقا کی تیسرے میچ اور سیریز میں شکست پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سے ہارنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنچورین کا یہ میچ جیتنا چاہتے تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا، مہمان ٹیم نے پوری سیریز کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی۔


مارک باؤچر نے مزید کہا کہ میچ سے قبل وینڈر ڈوسین کا انجرڈ ہونا مشکلات میں اضافہ کرگیا۔

اُنہوں نے پاکستان کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو کھلانے کے حوالے سے کہا کہ نوجوان پلیئرز کو موقع دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

تازہ ترین