• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فیفا کونسل بیورو نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو معطل کردیا ہے۔ فیفا کونسل نے نارملائزیشن کمیٹی کے کام میں تھرڈ پارٹی مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا۔ معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔ فیفا کونسل بیورو کا کہنا ہے کہ یہ معطلی صرف اس صورت میں ختم کی جائے گی جب پی ایف ایف کی طرف سے فٹ بال ہائوس کے معاملات معمول پر لانے والی کمیٹی کی طرف سے تصدیق موصول ہو کہ پی ایف ایف کے دفاتر، اکاؤنٹس، انتظامیہ تمام تر نظام اس کے مکمل کنٹرول میں ہوں ۔

تازہ ترین