• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں دو ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان پہلی ایشین ٹیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم جنوبی افریقا میں دو ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی اور دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔ کپتان بابر اعظم نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے بیرون ملک پہلی سیریز جیتی جبکہ جنوبی افریقا کو ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد بیرون ملک ون ڈے سیریز میں بھی مات دے دی۔پاکستان نے2013میں مصباح کی قیادت میں پروٹیز کو اس کی سرزمین پر سیریز میں شکست دی تھی۔ پاکستان سے قبل صرف آسٹریلیا کو پروٹیز کے دیس میں دو سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

تازہ ترین