• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کیوں ریڈ لسٹ کیا، 34 برطانوی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط

پاکستان کو کیوں ریڈ لسٹ کیا، 34 برطانوی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط


لندن(آئی این پی) پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے، خط میں پوچھا گیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ کیوں کیا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انفیکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔اراکین پارلیمنٹ میں پوچھا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے۔

تازہ ترین