• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی اور انکے خاندان کے 3افراد کے قتل کیس میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسر صوابی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور دونوں خاندانوں کی آپس میں 7سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے تاہم ان کے نام فی الحال پوشیدہ رکھے جارہے ہیں۔

تازہ ترین