• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اجلاس، غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہواجس میں نیب کے تمام علاقائی بیورو ز میں غیر قانونی ہاؤ سنگ وکوآپریٹوسوسائٹیوں سے متعلق جاری نیب کی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے نتیجے میں متاثرین کو اربوں روپے کی رقوم واپس کی جا چکی ہیں، بعض ہاؤ سنگ وکوآپریٹوسوسائٹیاں متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آؤٹ پلان ، این او سی کی منظوری اور مطلوبہ زمین نہ ہونے کے بغیر نہ صرف پر کشش تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے اور جعلی فائلز بیچنے میں مصروف ہیں بلکہ متعلقہ شہروں کے ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی،اختیارات کا استعمال نہ کرنے اورفرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہیں۔

تازہ ترین