• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بدھ کے روز دستخط کئے گئے۔ویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ تقریب میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اسٹڈیز کے چیئر مین خالد رحمن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق پالیسیوں پر مبنی تحقیق،مکالمے اور انسانی ترقی کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے اور اس سلسلے میں باہمی اشتراک سے تحقیق اور اس کی اشاعت شامل ہیں۔تحقیق اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول،ماہرین،محققین اور پالیسی سازوں کی مشاورت سے پالیسیوں کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔علاہ ازیں مشترکہ طور پر سیمینارز،ورکشاپس،کانفرنسز اور تربیتی سیشنز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین