• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان میں 15 لاکھ کا ڈاکہ، شہری مزید 3 گاڑیوں،21 موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،نقب زنی ،چوری ،خیانت مجرمانہ اور فراڈ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کےتین کاریں،21 موٹرسائیکل اور دو رکشے اڑا لئے گئے ،چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے ۔تھانہ مری کے علا قے میں خرم اعجاز کے گھر سے طلائی زیورات اور کپڑے وغیرہ چوری ہو گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوئوں نے راجہ کبیر کی دکان میں داخل ہوکر 15لاکھ روپے چھین لئے ،موزالے کی دکان کے تالے توڑ کر 85ہزارروپے نقدی ،نصیر آباد کے علاقے میں بیوہ زیب النسا کی حویلی سے سامان ،ریس کورس کے علاقے میں عابد کے گھر کے تالے توڑ کر اڑھائی تولہ زیوراور دیگر سامان ،ائرپورٹ کے علاقے سے فہد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان ، یوٹیلیٹی سٹور میں داخل ہونے والے دو ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،روات کے علاقے میں مبشر کی بیکری سے نقدی اور دیگر سامان ،ثاقب کے گھر کے تالے توڑ کر 14تولے کے طلائی زیورات اوردیگر اشیاچوری ہو گئیں ۔ سٹی پولیس نے محمد ریاض کی رپورٹ پر طالب حسین کے خلاف 50 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین میں عاصمہ احمد سے دو مسلح افراد نے نقدی ،دو موبائل فون ،تھانہ مارگلہ کے علا قے ایکسچینج چوک میں عقاش اظہر سے نامعلوم افراد نے نقدی اور زیورات مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین لئے ۔تھانہ انڈسٹر یل ایریا کے علا قے آئی نائن ون میں امجد خان سے دو موٹرسائیکل سواروں نے نقدی اور موبائل فون مالیت 90 ہزار روپے،تھانہ کورال کے علا قے علی پور میں سلیم اختر کے گھر میں علی سمیت چار افراد نے داخل ہو کر نقدی،موبائل فون اور راہ گیر سے موبائل فون اور نقدی مالیت 2 لاکھ روپے چھین لئے ۔تھانہ سہالہ کے علا قے ہمک میںمحمد وسیم کے گھر سے زیورات ،نقدی اور لائسنسی پسٹل مالیت 10 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے پی ڈبلیو ڈی میں شہزاد احمد کے گھر سے زیورات ،نقدی اور موبائل ایک لاکھ 50 ہزار روپے ،اسی تھانے کے علا قے سواں گارڈن میں محمد فیضان کے گھر سے زیورات اور گھڑیاں مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ،تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون ون میں رفاقت علی کے گھر سے 9 لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔
تازہ ترین