• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اےآپریشن ، مزید 50گھروں کے سامنے تجاوزات مسمار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران مزید 50گھروں کے سامنے سے تجاوزات ختم کر دیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نےگزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر G-11/1 میں آپریشن کے دوران گھروں کے سامنے سےغیر قانونی 15 شیڈز اور 50فینس ویل ڈوزر کی مدد سے مسمار کر دئیے ۔ پونا فقیراں نزد مارگلہ ٹاؤن میں بھی غیر قانونی زیر تعمیر 3 کمروں اور کچن پر مشتمل ایک حویلی بھی مسمار کر دی گئی ۔بری امام میں رتہ ہوتر میں زیر تعمیر کمرہ،ایک گھر کی ڈی پی سی،چاردیواریاں ،بھینسوں کے باڑے سمیت دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا ۔جی نائن تھری میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنایا گیا کمرہ مسمار کیا گیا، جی ٹین ون میں بھی تعمیر شدہ ایک غیر قانونی دیوار کو مسمار کیاگیا ۔
تازہ ترین