• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے کورونا بچائوواک کا اہتمام

پشاور(وقائع نگار) الخدمت فاؤنڈیشن ٹاسک فورس کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ایڈمین الخدمت ٹاسک فورس سراج الحق اور دیگر کر رہے تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کورونا وائرس سے بچاو کے ایس او پیز کے بارے نعرے درج تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ کورونا وائرس کے اثرات زیادہ خطرناک ہیں اس لئے ہم نے عوام میں کورونا سے بچاو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سات اپریل کو ملک بھر میں اگاہی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ واک کا مقصد عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینا،کورونا وائرس سے بچاو کے اختیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی اور دیگر اہم معلومات دینا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا ویکیسن لگوائیں اور کورونا سے بچیں جبکہ مزید کہا کہ الخدمت ہسپتال کویڈ ایف سی آر،اینٹی باڈیز اور اسکے علاوہ کورونا وارڈزکاآغاز جلد کرینگے۔
تازہ ترین