• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا کی آئندہ ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریا کورینا کی اگلے ہفتے امریکی صدر سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن میں ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا وہ وینزویلا پر امریکی فضائی حملوں اور صدر نکولس کی گرفتاری کے بعد ماریا سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ماریا اگلے ہفتے کسی وقت آرہی ہیں اور وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید