• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کی اقراء عزیز اور ساس سے متعلق متاثر کُن پوسٹ

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اور اُن کی والدہ سے متعلق ایک متاثر کُن نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے بارے میں بات کی ہے۔

اداکار یاسر حسین اکثر اوقات ہی اپنے متنازع بیانات، سوچنے کے مختلف زاویئے کے سبب تنقید کا نشانہ بنے رہتے ہیں۔

یاسر حسین کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ وہ دل میں جو ہوتا ہے و ہی زبان پر لاتے ہیں اور منافقت سے کام نہیں لیتے اسی لیے اُن پر تنقید بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وہ پرواہ نہیں کرتے۔

کچھ دیر قبل یاسر حسین کی جانب سے اپنی ایک پوسٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور اُن کی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔


یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز اور اُن کی والدہ کی ایک کار میں بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں یاسر حسین کا اقراء عزیز کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ’میری بیوی اپنی والد ہ آسیہ عزیز کے ساتھ جو کہ ( پاکستان کی سب سے پہلی کریم سروس کی ڈرائیور) ماشاءاللّٰہ سے اپنی بیٹی کی نئی کار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’خود دار عورتوں کے چہرے پر الگ ہی ایک چمک ہوتی ہے۔‘

یاسر حسین کی جانب سے اس پوسٹ پر خواتین سے متعلق دیئے گئے پیغام میں کہنا یے کہ ’ اپنی ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، وہ مرد نہیں ہوتے ۔‘

دوسری جانب اقراء عزیز کی جانب سے بھی یاسر حسین کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ  ’وہ یاسر حسین کی اس ہی سوچ کے سبب بار بار اُن کے پیار میں مبتلا ہوتی ہیں۔‘

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح و فالوورز اُن کے پیغام کی تائید کر رہے ہیں اور اُن کی سوچ کی تعریف کر رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین،  یاسر حسین کو اپنا دوست ہونے پر فخر کا اظہار بھی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین