• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام زائرین سے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی، گورنر مکہ مکرمہ

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل  کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ  تمام زائرین سے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔

گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیر صدارت میں مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رمضان کے دوران خدمت پر مامور اداروں کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران گورنرمکہ مکرمہ کی جانب سے ہدایت  کی گئی ہے کہ تمام ادارے زائرین کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے تیار رہیں۔

گورنرمکہ مکرمہ کا کہنا تھا کہ زائرین کی صحت وسلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اہتمام کیا جائے، 4400 سے زائد خدمت گار کی سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ سے متصل تین ٹریک بوڑھوں اور معذوروں کے لیے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف شہروں کے عمرہ زائرین کا خیرمقدم کیاجائے گا، نارتھ ٹرمینل عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہوگا۔

تازہ ترین