• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے سڑک پار کرنے والا شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 32 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

حادثہ کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو کیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا۔

تازہ ترین