• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایچ آئی ٹی سی کورونا کا جدید ترین اسپتال ہے، وزارت صحت

ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں وزارتِ صحت میں اصلاحات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان وزرات صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، آئیسولیشن اسپتال و انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح جولائی 2020 میں ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی اور شاندار ویکسینیشن سینٹر قائم کیا ہے، عوام کو معیاری علاج کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ایچ آئی ٹی سی 250 بستروں پر مشتمل کورونا کا جدید ترین اسپتال ہے، وزارت قومی صحت نے آئیسولیشن اسپتال کا انتظام جنوری 2020 میں سنبھالا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ آئیسولیشن اسپتال نے 35 بیڈز کے ساتھ خدمات کا آغاز کیا تھا، تیسری کورونا لہر میں وزارت صحت نے آئیسولیشن اسپتال کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس وقت آئیسولیشن اسپتال 105 کورونا بیڈز کے ساتھ بھرپور فعال ہے، آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق آئیسولیشن اسپتال میں 52 ڈاکٹر، 86 پیرامیڈیکل اسٹاف خدمات انجام دے رہا ہے، آئیسولیشن اسپتال کے استعداد کار کو مزید توسیع دینے پر کام جاری ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن اسپتال میں آکسیجن سپلائی کا سینٹرلائزڈ سسٹم نصب ہے، آئیسولیشن اسپتال میں پیتھالوجی لیب کی سہولت دستیاب ہے، تاہم اس میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق آئیسولیشن اسپتال کے پاس جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کی سہولت دستیاب ہے۔

ویکسینیشن کی صلاحیت سے متعلق ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ ماس سینٹر کی یومیہ صلاحیت 4000 افراد کی ویکسینیشن ہے، ماس سینٹر میں تاحال 2126 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آئیسولیشن اسپتال میں کورونا کے 86 مریض زیرعلاج ہیں، جہاں 55 وینٹی لیٹر، 100 وی آئی پی اے پیز دستیاب ہیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن اسپتال میں 250 سرنج پمپس، 19 انفیوژن پمپس دستیاب ہیں، آئیسولیشن اسپتال میں ایک الٹراساؤنڈ مشین، 8 موبائل ایکسرے یونٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

تازہ ترین