• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، 400 لوگ بیک وقت داخل، کورونا ایس او پیز نظر انداز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کے کورٹ روم میں کورونا ایس او پیز کے باوجود بیک وقت تقریباً 400 افراد کو داخلے کی اجازت دیدی گئی۔ جمعرات کو سماعت سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انظامیہ نے سیکیورٹی کے فرائض تو معمول کے مطابق سرانجام دئیے لیکن اسٹاف کی جانب سے کورونا ایس او پیز میں صرف ماسک پہننے پر زور رکھا ، کمرہ عدالت نمبر ایک جہاں چیف جسٹس کی سربراہی میں اہم مقدمات کی سماعت ہوئی وہاں سائلین کو بھر پور انداز میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہر کیس میں درجنوں کے حساب لوگ کمرہ عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ ایس او پیز کے مطابق ہر کیس میں ایک سے دو افراد ہی پیش ہوسکتے ہیں باقی افراد کو کمرہ عدالت سے باہر ہی رہنے دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین