• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی خریداری مہم کا 10 اپریل سے آغاز کا اعلان

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کا کہنا ہے کہ 10 اپریل سے گندم کی خریداری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نائلہ باقر نے گندم کی خریداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں 13 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، رواں سال 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا کہنا ہے کہ موبائل فون ایپ کے ذریعے بھی بار دانہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے، گندم پر کسی بیماری کے حملے کے اثرات نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہرصورت میں پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین